ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کے لیے دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ
ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کے لیے دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ

مزید خبریں
ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے اختتام پر ٹیکس وصولیوں کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھرکے تمام LTOs، MTO، CTOs اورRTOs کے اوقاتِ کار میں توسیع کر دی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 اور 28 جون کو دفاتر معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے، جبکہ 29 جون کو رات 8 بجے اور 30 جون کو آدھی رات تک کام جاری رہے گا تاکہ ٹیکس دہندگان اپنےواجبات بروقت جمع کراسکیں۔ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام محصولات کےاہداف کے حصول اورزیادہ سے زیادہ ٹیکس وصولیوںکو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔








