صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ جس کے تحت پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو آدھا کر کے پیٹرول کی قیمتوں میں جزوی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں جزوی ریلیف کا خیرمقدم
لاہور۔4اپریل (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ جس کے تحت پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو آدھا کر کے پیٹرول کی قیمتوں میں جزوی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔تاہم، صدر ایف پی سی سی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی برآمدی صنعتوں کے لیے فوری طور پر ایک حفاظتی پیکج نافذ کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت کو کم کرنا ایک مثبت قدم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت صنعتکاروں کی آواز سن رہی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر تک برقرار رہنا برآمدی صنعتوں کے لیے نقصان دہ ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا تقریبا ناممکن ہو جائے گا۔









