امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہے۔بی بی سی کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس شکوے کے بعد سامنے آیا تھا کہ فوجی استعمال کے لیے مسک کے سیٹلائٹ پر مبنی سٹارلنک نظام کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختص سٹار شیلڈ نیٹ ورک کی کنیکٹوٹی …
ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہے۔بی بی سی کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس شکوے کے بعد سامنے آیا تھا کہ فوجی استعمال کے لیے مسک کے سیٹلائٹ پر مبنی سٹارلنک نظام کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختص سٹار شیلڈ نیٹ ورک کی کنیکٹوٹی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔
ایلون مسک اس سے قبل اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ سروس کی رفتار میں کمی کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا، اس کمی سے یوکرین کی روس پر حملوں کے لیے ڈرونز استعمال کرنے اور اپنے دفاع کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ آیا انھوں نے مسک کو سروس پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے فون کیا تھا، تاہم اس بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ مختصر بات یہ ہے کہ انھوں نے اسے بحال کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل اس بات کی تردید کر چکی ہے کہ انہوں نے مسک کی کمپنی کو رسائی محدود کرنے کی ہدایت دی تھی۔








