قوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو کا موجودہ موسمیاتی مرحلہ غیر معمولی طور پر شدید ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر گزشتہ چار دہائیوں کے مانیٹرنگ ریکارڈز سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
ایل نینو چار دہائیوں کی شدید ترین سطح تک پہنچ سکتا ہے، عالمی موسمیاتی تنظیم

مزید خبریں
جنیوا۔22اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو کا موجودہ موسمیاتی مرحلہ غیر معمولی طور پر شدید ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر گزشتہ چار دہائیوں کے مانیٹرنگ ریکارڈز سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ بحرالکاہل کے استوائی خطے میں سمندر کی سطح کا درجہ رارت اوسط سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے اس صورتِ حال کے نتیجے میں دنیا کے بڑے حصوں کو خشک سالی، سیلاب اور شدید گرمی جیسے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار ٹام فلیچر نے خبردار کیا کہ اس صورتِ حال کے باعث تقریباً 5 کروڑ افراد کو بھوک کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ افریقی ممالک کو معاشی طور پر 10 ارب سے 20 ارب امریکی ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے مرکزی ہنگامی امدادی فنڈ (CERF) نے ان خطرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 11 ممالک کی مدد کے لیے 5 کروڑ ڈالر سےزیادہ رقم جاری کی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فوری مالی وسائل اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے آئندہ 2 ہفتے خصوصاً مشرقی افریقہ میں انتہائی اہم ہوں گے تاکہ انسانی بحران مزید سنگین ہونے سے پہلے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔







