اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ،6 ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کر کے 87.683 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 4.8کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کر کے 87.683 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 4.8کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کاروائیوں کے دوران کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے سامان میں موجود پیکنگ مشین سے 3.247کلو آئس برآمد کی گئی۔چکلالہ گیریژن راولپنڈی کوریئر آفس میں دو مختلف کارروائیوں میں برطانیہ اور امریکہ سے آنیوالے پارسل سے 36 گرام ویڈ برآمد کی۔اسی طرح سپر ہائی وے کراچی کے قریب ٹرک سے 72کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 7.2کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ 2ملزمان گرفتار کر لیے۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔