این ایف سی کے تحت صوبوں کو مالی سال کی پہلی ششماہی میں 36 کھرب 16 ارب 98 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو مالی سال کی پہلی ششماہی میں 36 کھرب 16 ارب 98 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو 17 کھرب 96 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ روپے، سندھ کو 9 کھرب ایک ارب …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو مالی سال کی پہلی ششماہی میں 36 کھرب 16 ارب 98 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو 17 کھرب 96 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ روپے، سندھ کو 9 کھرب ایک ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کو 5 کھرب 86 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 3 کھرب 32 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔

موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو 8 کھرب 82 ارب 32 کروڑ 60 لاکھ روپے، سندھ کو 4 کھرب 41 ارب 55 کروڑ 60 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کو 2 کھرب 87 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بلوچستان کو ایک کھرب 64 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران این ایف سی کے تحت پنجاب کو 33 کھرب 26 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے، سندھ کو 17 کھرب 4 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کو 11 کھرب 2 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 7 کھرب 19 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔