الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 168 بہاولپور پنجاب میں اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سینٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔
این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 168 بہاولپور پنجاب میں اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سینٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔
شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیےہیں۔
عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملہ سے ای میل[email protected] پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے سیل میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔ کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ آج سے رزلٹ کے موصول ہونے تک سیل میں شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ای ایم سی سی پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔







