این بی پی کے مختلف کرنسیز کی شرح تبادلہ کے نرخ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) کے مطابق بڑی کرنسیوں کے نرخ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.88 روپے اور قیمت فروخت 280.90 روپے ہے۔

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) کے مطابق بڑی کرنسیوں کے نرخ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.88 روپے اور قیمت فروخت 280.90 روپے ہے۔ اسی طرح بر طانوی پائونڈ کی قیمت خرید 367.23 روپے اور قیمت فروخت 371.62 روپے جبکہ یورو قیمت خرید 320.21 روپے اور قیمت فروخت 324.03 روپے ، جاپانی ین قیمت خرید 1.7398 روپے اور قیمت فروخت 1.7605 روپے، اماراتی درہم قیمت خرید 73.95 روپے اور قیمت فروخت 74.84روپے اور سعودی ریال کی قیمت خرید 75.58 روپے جبکہ قیمت فروخت 76.50 روپے ہے۔