این سی سی آئی اے اسلام آباد نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی جانب سے دائر شکایت پر آن لائن ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام نے ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ خاتون نے ایجنسی سے رابطہ کیا تھا اور ملزم کے خلاف …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی جانب سے دائر شکایت پر آن لائن ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام نے ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ خاتون نے ایجنسی سے رابطہ کیا تھا اور ملزم کے خلاف آن لائن ذرائع سے ہراساں اور بلیک میل کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے اسلام آباد نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارروائی کے بعد، شکایت کنندہ خاتون نے اپنی شکایت پر فوری ردعمل اور مبینہ بلیک میلر سے نجات دلانے میں مدد کرنے پر این سی سی آئی اے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے شکایت کو سنجیدگی سے لینے پر ایجنسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بروقت کارروائی کی بدولت مجھے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملی۔خاتون نے قانون کے تحت ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ دوسروں کو ایسے جرائم کے ارتکاب سے باز رکھا جا سکے۔انہوں نے این سی سی آئی اے ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور اپنی شکایت پر کی گئی کارروائی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔