نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیوں کے دوران آن لائن فراڈ کے ذریعے شہریوں سے ہتھیائی گئی مجموعی طور پر 33 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دی ہے۔
این سی سی آئی اے کی اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیاں، آن لائن فراڈ سے لوٹی گئی 33 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیوں کے دوران آن لائن فراڈ کے ذریعے شہریوں سے ہتھیائی گئی مجموعی طور پر 33 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ایک کارروائی کے دوران شہری سے دھوکے سے ہتھیائی گئی 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم برآمد کر کے اس کے اصل حقدار کو لوٹا دی۔ دوسری جانب این سی سی آئی اے کراچی نے بروقت کارروائی عمل کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی 2 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم بازیاب کروا کر شہری کو واپس دلا دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی شہریوں کے مالی تحفظ، شکایات کے فوری ازالے اور ڈیجیٹل جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مسلسل متحرک ہے۔








