این سی سی آئی اے کی کارروائی ،چائلڈ پورنوگرافی کے الزامات میں ملوث ملزم گرفتار
این سی سی آئی اے کی کارروائی ،چائلڈ پورنوگرافی کے الزامات میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نےفیصل آباد میں بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی کے سنگین الزامات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون قبضے میں لے لیا ۔
حکام کے مطابق کیس میں ملزم کے موبائل سے ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک جانچ اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔این سی سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایسے سنگین و گھنائونے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ سائبر کرائم سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ہیلپ ڈیسک یا این سی سی آئی اے کے پورٹل پر فوری رپورٹ کریں۔









