نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)اسلام آباد سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور جس دوران تاجر برادری کو درپیش جدید ڈیجیٹل چیلنجز، آن لائن مالیاتی فراڈ، جعلی اکاؤنٹس اور ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات بارے تبادلہ خیال کیا
این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان کا دورہ آئی سی سی آئی،تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)اسلام آباد سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور جس دوران تاجر برادری کو درپیش جدید ڈیجیٹل چیلنجز، آن لائن مالیاتی فراڈ، جعلی اکاؤنٹس اور ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات بارے تبادلہ خیال کیا ۔ طرفین نے تاجروں کے تحفظ کے لیے دونوں اداروں کے درمیان مستقل رابطہ کاری میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان نے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کے سائبر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے تاجروں کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے جس کے لیے این سی سی آئی اے ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مستقل کوآرڈینیشن فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت تاجروں کو آن لائن فراڈ سے بچاؤ اور ڈیجیٹل بینکنگ کے محفوظ استعمال کے حوالے سے خصوصی سائبر سکیورٹی آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ تاجر رہنمائوں نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے این سی سی آئی اے کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔







