ایچ ای سی کی جانب سے نئی آن لائن اور پیپر لیس ڈگری تصدیقی نظام سے متعلق خصوصی آگاہی نشست 24 ستمبر کو ہوگی

ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے نئی آن لائن اور پیپر لیس ڈگری تصدیقی نظام سے متعلق خصوصی آگاہی نشست 24 ستمبر کوہوگی۔ ایچ ای سی کے مطابق نشست میں ڈگریوں کی تصدیق کے نئے آن لائن اور کاغذ سے پاک نظام کے طریقہ کار، سہولیات اور درخواست کے عمل کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے نئی آن لائن اور پیپر لیس ڈگری تصدیقی نظام سے متعلق خصوصی آگاہی نشست 24 ستمبر کوہوگی۔ ایچ ای سی کے مطابق نشست میں ڈگریوں کی تصدیق کے نئے آن لائن اور کاغذ سے پاک نظام کے طریقہ کار، سہولیات اور درخواست کے عمل کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔

نشست کا مقصد ڈگری تصدیق کے عمل کو مزید آسان، تیز اور کاغذی کارروائی سے پاک بنانا ہے۔ ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل (اٹیسٹیشن اینڈ ایکریڈیٹیشن) ڈاکٹر امجد حسین نشست میں خصوصی شرکت کریں گے اور نئے نظام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ نشست 24 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے ایچ ای سی کے ایجو ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کی جائے گی جبکہ شرکا آن لائن سوالات بھی بھیج سکیں گے۔

 

مزید خبریں