ایچ بی ایل مائیکروفنانس ، ون لنک اور یورونیٹ کے پاکستان کے پہلے پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک (HBL MfB) ، ون لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یورونیٹ پاکستان نے پاکستان کے پہلے پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس سے ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک پے پاک کا اولین کریڈٹ کارڈ پارٹنر بن جائے گا۔ یہ سنگ میل پاکستان کے ادائیگی کے منظر نامے میں اہم پیش رفت ہے۔ معاہدہ پردستخط …

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک (HBL MfB) ، ون لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یورونیٹ پاکستان نے پاکستان کے پہلے پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس سے ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک پے پاک کا اولین کریڈٹ کارڈ پارٹنر بن جائے گا۔ یہ سنگ میل پاکستان کے ادائیگی کے منظر نامے میں اہم پیش رفت ہے۔ معاہدہ پردستخط ، سی ای او ون لنک نجیب آگرا والا اور سی ای او یورونیٹ کاشف گایانے کئے۔ شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک پے پاک کریڈیٹ کارڈز جاری کرے گا، ون لنک پے پاک ادائیگی سکیم جبکہ یورونیٹ کارڈ پراسسنگ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم اور عمل درآمدی معاونت فراہم کرے گا۔ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک گرین، اسٹینڈرڈ، پنک اور ایج چار ویریئنٹس میں پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کروائے گا جس سے صارفین کو اپنے ذریعہ معاش کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بہتر اور وسیع انتخاب اور لچک میسرآئے گی۔

یہ اقدام بینک کی طرف سے روایتی اور اسلامک پے پاک کریڈٹ کارڈ کی پیشکشیں متعارف کروانے کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس سے پاکستان بھر میں مائیکرو فنانس صارفین کے لیے جدید کریڈٹ حل تک رسائی میں توسیع ہوگی۔ صدر و سی ای او ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک عامر خان نے کہا کہ ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک میں ہم مالیات تک رسائی کو صارفین کو اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دینے کا ایک طریقہ سمجھتے ہیں۔ ذمہ دارانہ اور جدید مالی حل تک رسائی کو بڑھانے کے ہمارے عزم کے حصہ کے طور پر ہمیں پاکستان میں مائیکروفنانس شعبہ کے پہلے کریڈٹ کارڈ متعارف کروانے پر فخر ہے۔ شراکت داری کا مقصد مائیکروفنانس صارفین کو کریڈٹ تک رسائی اور ادائیگیوں میں وسیع انتخاب ، لچک اور سہولت دیناہے۔

پے پاک کے ملکی نیٹ ورک اور یورونیٹ کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمارے صارفین کو یکجا کرکے ہم مائیکروفنانس انڈسٹری کیلئے نئے باب کے علمبردار بن رہے ہیں۔ اس اقدام سے ہمارے صارفین کو ان کے ذریعہ معاش کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد جبکہ ذمہ دارنہ قرض اور وسیع تر مالی شمولیت کو فروغ ملے گا۔ سی ای او ون لنک نجیب آگرا والا نے کہا کہ آج پاکستان کے ادائیگی کے ایکو سسٹم کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے جب پے پاک کے پہلے کریڈٹ کارڈ کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ یہ سنگ میل ہمارے ادائیگی کے ملکی انفراسٹرکچر اور محفوظ، آسان اور ادائیگی کے مقامی حل کی طاقت کا عکاس ہے۔ ہمیں حبیب بینک مائیکروفنانس بینک اور یورونیٹ کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے جس کے ذریعے پے پاک مسلسل ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں ادائیگیوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ ایک اہم کامیابی ہے اور پاکستان میں ایک زیادہ مضبوط، جامع اور مقامی سطح پر متحرک ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔سی ای او یورونیٹ کاشف گایانے کہا کہ کارڈ پراسیسر اور ٹیکنالوجی پارٹنر کی حیثیت سے ہمیں پے پاک کے تاریخی کریڈٹ کارڈ کے اجرا میں معاونت پر فخر ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک اور ون لنک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس اہم پروگرام کو مارکیٹ میں متعارف کروا رہے ہیں۔ میں اس موقع پر ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کو پے پاک کریڈٹ کارڈز کا پہلا پارٹنر بننے اور ون لنک کو اس اہم موقع پر مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔ شراکت HBL مائیکروفنانس بینک کی مائیکروفنانس میں رسائی، پے پاک کے ملکی ادائیگی کے نیٹ ورک اور یورونیٹ کی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ ایک نئی کریڈٹ کارڈ سہولت متعارف کروائی جائے گی۔

مزید خبریں