ایگری آٹو انڈسٹریز کے منافع میں 404 فیصد اضافہ،حجم 1.2 ارب روپے رہا

ایگری آٹو انڈسٹریز کے منافع میں مالی سال 2025-26 کے دوران سالانہ بنیاد پر 404 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ایگری آٹو انڈسٹریز کے منافع میں مالی سال 2025-26 کے دوران سالانہ بنیاد پر 404 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ۔ کمپنی کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران ایگری آٹو انڈسٹریز کا منافع 1.2 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا جون 2024-25 کمپنی کو 238ملین روپے نفع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مقابلے میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے اسی عرصہ کےلئے ایگری آٹو انڈسٹریز کے منافع میں 962 ملین روپے یعنی 404.20 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔