اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کےلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجرا کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے گہرے اثرات پاکستان سمیت …
ای سی او ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کےلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجرا کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے گہرے اثرات پاکستان سمیت تمام ممالک پر پڑ رہے ہیں، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کی امن کیلئے کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی،ای سی او سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید نے ملاقات کی جس میں ای سی او اور اس کی بزنس باڈی کے درمیان تعاون بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں عاطف اکرام شیخ نے ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کےلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجرا کی تجویز پیش کی ۔عاطف اکرام شیخ نے سیکرٹری جنرل سے ای سی او -سی سی آئی سیکرٹیریٹ کی میزبانی کی پیشکشیں اور اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اس کے خطے پر معاشی اثرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری جنرل اسد مجید نے زور دیا کہ ای سی او کے رکن ممالک کی باہمی تجارت اپنی صلاحیتوں سے انتہائی کم ہے، ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کو باہمی روابط بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے ای سی او کی آئندہ شیڈول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی میزبانی کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ای سی او کے ممبر ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے گہرے اثرات پاکستان سمیت تمام ممالک پر پڑ رہے ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستانی قیادت کی امن کےلئے کوششیں کامیاب ہوں گی۔
ملاقات میں چیئر میں یونائیٹڈ گروپ طارق صادق، نائب صدر طارق جدون ،چیئر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،چیئر مین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین،میاں اکرم فرید،عمر ریحان شیخ ،عمیس خٹک سمیت دیگر بزنس لیڈرز شریک ہوئے ۔








