اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے99 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 گاڑیوں سے 49.2 کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے99 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 گاڑیوں سے 49.2 کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

غوری ٹاؤن اسلام آباد میں گاڑی سے 16.8 کلو گرام چرس، 300 گرام آئس، 30 بور پستول بمعہ میگزین اور 10 راؤنڈز برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر سے 2.485 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دالبندین بائی پاس چاغی کے قریب انٹیلی جنس کارروائی میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30 کلو افیون برآمد کرلی۔

پشاور میں ایک نجی کوریئر کمپنی کے آفس سے بھجوائے جانے والے پارسل میں موجود استری کے اندر چھپائی گئی 300گرام افیون برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔