مظفرگڑھ۔ 12 فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ خان گڑھ، موضع متوئی میں بایولوجیکل کنٹرول اور مفید کیڑوں کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔پروگرام میں کسانوں کو مفید کیڑوں کی اہمیت اور ان کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کے قدرتی تدارک کے بارے میں سینئر زراعت آفیسر محترمہ شبنم فرید نے تفصیلی تربیت …
بائیولوجیکل کنٹرول اپنانے سے کسان کم خرچ میں بہتر اور معیاری فصل تیار کر سکتے ہیں،سینئر زراعت آفیسرمظفرگڑھ
مظفرگڑھ۔ 12 فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ خان گڑھ، موضع متوئی میں بایولوجیکل کنٹرول اور مفید کیڑوں کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔پروگرام میں کسانوں کو مفید کیڑوں کی اہمیت اور ان کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کے قدرتی تدارک کے بارے میں سینئر زراعت آفیسر محترمہ شبنم فرید نے تفصیلی تربیت اور آگاہی فراہم کی۔
کسانوں کو خصوصی طور پر کرائسوپرلا اور ٹرائکوگراما کے استعمال کا عملی طریقہ بتایا گیا اور یہ سمجھایا گیا کہ یہ مفید کیڑے فصلوں میں نقصان دہ کیڑوں کو کم کرکے پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں۔کسانوں کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ جو سبزیاں اور فصلیں ہم خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں، اگر ان میں زہریلے سپرے کم کر کے مفید کیڑے استعمال کیے جائیں تو ہم زہر آلود خوراک سے بچ سکتے ہیں اور صحت مند غذا حاصل کر سکتے ہیں۔
بایولوجیکل کنٹرول اپنانے سے کسان کم خرچ میں بہتر اور معیاری فصل تیار کر سکتے ہیں۔شرکاء کو بتایا گیا کہ وہ بایولوجیکل کنٹرول اپنا کر سپرے کے اخراجات کم کریں اور اپنی فصل کو زیادہ منافع بخش بنائیں۔پروگرام میں شریک کسانوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، اس طریقہ کار کو بہت پسند کیا اور آئندہ اپنی فصلوں میں بایولوجیکل کنٹرول استعمال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جناب طاہر محمود نے بھی شرکت کی اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ کسان بایولوجیکل کنٹرول کے کارڈز بایولوجیکل کنٹرول مظفرگڑھ سے بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔









