قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ملکی کرکٹ کی تاریخ کے ایک بڑے ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 38ویں نصف سنچری ثابت ہوئی۔
بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

مزید خبریں
لاہور۔1جون (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ملکی کرکٹ کی تاریخ کے ایک بڑے ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 38ویں نصف سنچری ثابت ہوئی۔ اس اننگز نے نہ صرف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بابر کو ایک تاریخی سنگ میل تک بھی پہنچا دیا۔بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے عظیم بلے باز ظہیر عباس کا کئی برسوں پرانا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 17 ففٹی پلس اسکورز بنائے تھے۔اس فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اب بھی سرفہرست ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر میں 20 مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔ بابر اعظم اس تاریخی ریکارڈ سے اب صرف دو ففٹی پلس اننگز کے فاصلے پر ہیں، جبکہ تین مزید بڑی اننگز انہیں اس فہرست میں تنہا پہلی پوزیشن تک پہنچا سکتی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 31 سالہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف اب تک 14 بین الاقوامی میچز میں 68.63 کی متاثرکن اوسط سے 755 رنز اسکور کر چکے ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی اور اعلی معیار کی بیٹنگ کا واضح ثبوت ہے۔کچھ عرصہ قبل فارم کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنے والے بابر اعظم نے حالیہ مقابلوں میں بھرپور انداز میں کم بیک کیا ہے اور مسلسل ریکارڈز اپنے نام کر رہے ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کی نظریں اب جاوید میانداد کے تاریخی ریکارڈ پر مرکوز ہیں، جسے بابر اعظم مستقبل قریب میں چیلنج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔







