باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرفصل کونقصان سے بچایا جاسکتاہے، محکمہ زراعت

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):باغبان باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں جبکہ باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایاجاسکتاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹرخالد اقبال نے کہاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ …

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):باغبان باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں جبکہ باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایاجاسکتاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹرخالد اقبال نے کہاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پرمحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔