باغبانوں کوماہ جنوری کے دوران خوابیدہ حالت میں انگور کی بیلوں کی شاخ تراشی کے عمل کیساتھ قلمیں تیار کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):باغبانوں کوکنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے اے پی پی کو بتایا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار …

فیصل آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):باغبانوں کوکنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے اے پی پی کو بتایا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔