باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کے لئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کی ہدایت

فیصل آباد۔ 12 جون (اے پی پی):سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نےباغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کے لئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے، غذائی عناصر کی کمی ترشاوہ پھلوں کی صحت، نشو ونما،پیداوار اور معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے …

فیصل آباد۔ 12 جون (اے پی پی):سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نےباغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کے لئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے، غذائی عناصر کی کمی ترشاوہ پھلوں کی صحت، نشو ونما،پیداوار اور معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ پودے کو جن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن کھاد پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشو ونما میں بھر پور معاونت فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں نائٹروجنی کھاد کا استعمال ترشاوہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھول اور پھل کے بننے، پھل کی بڑھوتری اور اس کے معیار کیلئے نائٹروجنی کھاد کا بروقت استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان کھادوں کا مناسب استعمال کرنے سے غفلت برتیں گے تو انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس ضمن میں باغبان محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔