فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت بروقت شروع کردیں۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد اقبال نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے …
باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت بروقت شروع کریں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت بروقت شروع کردیں۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد اقبال نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی اور ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے ، تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرے میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کےلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں 2 ہفتوں کےلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے ان کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔








