سیالکوٹ ۔ 21 جنوری (اے پی پی):باغبان حضرات فروری سے پہلے ترشاوہ پھلوں کی بیمار،سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنو،مسمی وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں اور برداشت شدہ پودوں کی شاخ تراشی تیزدھار آلات سے کرتے رہیں ،نئے باغات لگانے کے …
باغبان حضرات فروری سے پہلے ترشاوہ پھلوں کی بیمار،سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں، محکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 21 جنوری (اے پی پی):باغبان حضرات فروری سے پہلے ترشاوہ پھلوں کی بیمار،سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنو،مسمی وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں اور برداشت شدہ پودوں کی شاخ تراشی تیزدھار آلات سے کرتے رہیں ،نئے باغات لگانے کے لیے زمین کی تیاری کریں اور گڑھے کھودیں۔
انہوں نے کہا کہ باغبان محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ترشاوہ باغات میں متوازن کیمیائی کھادیں ڈالیں، اگر دسمبر میں گوبر کی گلی سڑی کھاد نہیں ڈالی جاسکی تو رواں ماہ میں ڈال دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھلوں کی گدھیڑی کے انسداد کے لیے زمین پر گوڈی کریں اور مناسب زہرپاشی کریں، امرود کے چھوٹے پودوں کو کورے سے بچائیں ،کورے سے متاثرہ شاخوں کو اس وقت تک نہ کاٹیں جب تک کورے کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ باغات سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں اور ایک آبپاشی کریں، جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے باغبان ہل چلائیں مگر گہرا ہل نہ چلائیں وگرنہ جڑوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔








