محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں اور ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی اگلی قسط بھی ڈال دیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کی شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔
باغبان ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں اور ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی اگلی قسط بھی ڈال دیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کی شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔
بدھ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت عامر صدیق نے ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ باغبان ماہ اگست کے دوران پیوند کاری کا عمل جاری رکھیں اور باغات میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں۔انہوں نے کہاکہ اگر باغات اور نرسریوں میں کیڑے مکوڑوں یا بیماریوں کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب سپرے بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ اکثر اوقات مون سون کی بارشوں یا موسم برسات کے دوران پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے لہٰذا اسے کسی تیز دھار آلے سے اتارکر زخموں پر بورڈ و پیسٹ لگادینا چاہیے تاکہ پودے کا معیار متاثر نہ ہو۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتا
ہے۔







