اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کے اعلان کو خوش آئند اور بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی صنعت، برآمدات اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمن نے اپنے بیان …
بجلی ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی صنعتوں کے لیے خوش آئند، ویلنگ چارجز میں کمی بھی مثبت قدم، پاکستان بزنس فورم
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کے اعلان کو خوش آئند اور بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی صنعت، برآمدات اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ویلنگ چارجز میں 9 روپے کمی کا اعلان بھی قابلِ تحسین ہےجو کاروباری لاگت میں کمی اور صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ بزنس کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ تھاجسے موجودہ حکومت نے سنجیدگی سے سنا اور عملی اقدام بھی کیا۔خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے کاروباری برادری کی تجاویز کا مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے بجلی پیکج کے تحت ٹیرف میں کی گئی کمی مستقل بنیادوں پر برقرار رکھی جائے گی تاکہ صنعتوں کو طویل المدتی استحکام حاصل ہو سکے۔









