بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 7.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں جولائی کے دوران 7.21 فیصد اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 7.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 60.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2025 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 56.8 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 4.1 ملین ڈالر یعنی 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








