بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں اگست کے دوران 3.57فیصد کمی

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں اگست کے دوران 3.57فیصد کمی

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں اگست 2026کے دوران 3.57فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریا ت پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 48.5ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اگست 2025میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدی مالیت 50.3ملین ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح اگست 2025کے مقابلے میں اگست 2026کے دوران بجلی پیدا کرنےوالی مشینری کی ملکی درآمدات میں 1.8ملین ڈالر یعنی 3.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔