بحریہ یونیورسٹی میں خواتین کے جائیداد کے حقوق، ہراسانی سے متعلق قوانین اور عمومی قانونی آگاہی پر سیشن کا انعقاد

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں خواتین کے جائیداد کے حقوق، کام کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق قوانین اور عمومی قانونی آگاہی پر ایک جامع اور معلوماتی سیشن منعقد ہوا، جس کی مہمانِ خصوصی وفاقی محتسب برائے ہراسانی فوزیہ وقار تھیں۔ فوزیہ وقار نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی فریم ورک، دستیاب شکایتی میکانزم اور حقوق کے مؤثر استعمال پر تفصیل …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں خواتین کے جائیداد کے حقوق، کام کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق قوانین اور عمومی قانونی آگاہی پر ایک جامع اور معلوماتی سیشن منعقد ہوا، جس کی مہمانِ خصوصی وفاقی محتسب برائے ہراسانی فوزیہ وقار تھیں۔

فوزیہ وقار نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی فریم ورک، دستیاب شکایتی میکانزم اور حقوق کے مؤثر استعمال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب وہ اپنی ملکیتی حقوق اور قانونی تحفظات سے مکمل طور پر آگاہ ہوں۔ تقریب میں خواتین کے کاروباری خیالات کو فروغ دینے کے لیے “شارک ٹینک” کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں ابھرتی ہوئی خواتین انٹرپرینیورز نے اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔

شرکاء نے اس سرگرمی کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو معاشی طور پر خودمختاری حاصل کرنے کے عملی مواقع ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ “ہنر بازار” نے تقریب کو رنگین اور پُررونق بنا دیا، جہاں خواتین نے اپنے دستکاری مصنوعات، فنون اور کاروباری پراجیکٹس کی نمائش کی۔

مزید خبریں