’بدر‘ مفاہمتی یادداشت علاقائی امن اور استحکام کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے، خواجہ محمد آصف
’بدر‘ مفاہمتی یادداشت علاقائی امن اور استحکام کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے، خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد/دوحہ۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قابلِ اعتماد شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور کثیرالجہتی مفاہمتی یادداشت "بدر” خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمارے باہمی عزم کی واضح عکاس ہے۔
قطری وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے "بدر” مفاہمتی یادداشت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعلقہ بین الاقوامی اور ملکی قوانین و ضوابط کی روشنی میں ایک دوسرے کی دفاعی صنعتوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اشتراک کا مقصد خود انحصاری، صنعتی تعاون، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس تزویراتی شراکت داری کے ذریعے ہم مشترکہ تحقیق و ترقی ، تربیتی تبادلوں اور صنعتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔








