قومی برآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 9.7 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 2.94 ارب ڈالر رہا۔
برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 9.7 فیصد اضافہ ہوا ، حجم 2.94 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی برآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 9.7 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 2.94 ارب ڈالر رہا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ ( جولائی 2026ء )برآمدات کی مالیت 2.94 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں (جولائی 2025ء ) برآمدات سے 2.68 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ ملکی برآمدات میں 0.26 ارب ڈالر یعنی 9.7 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2025 ء کے مقابلے میں جولائی 2026ء کے دوران ملکی درآمدات میں 17.80 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 6.88 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ واضح رہے کہ جولائی 2025ء کے دوران قومی درآمدات کی مالیت 5.84 ارب ڈالر رہی تھی۔







