فیصل آباد۔ 28 جون (اے پی پی):کپاس کے کاشتکاروں کو موسم برسات کے دوران پودے کے قد کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے پودے کاقد بہت زیادہ بڑھ جاتاہے جس سے بجائے پھل لینے کے پودا بڑھوتری کی طرف مائل ہوجاتاہے اور اگر غیر ضروری بڑھوتری کو نہ روکا جائے تو پیداوار کم …
برسات کے دوران کپاس کے پودے کے قد کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کیلئے فوری اقدامات کامشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 28 جون (اے پی پی):کپاس کے کاشتکاروں کو موسم برسات کے دوران پودے کے قد کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے پودے کاقد بہت زیادہ بڑھ جاتاہے جس سے بجائے پھل لینے کے پودا بڑھوتری کی طرف مائل ہوجاتاہے اور اگر غیر ضروری بڑھوتری کو نہ روکا جائے تو پیداوار کم ہونے کے ساتھ فصل بھی دیر سے تیار ہو تی ہے۔ج
امعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ اگر 60دن کی کپاس کے اوپر والے حصے کی لمبائی 6 انچ یا 9 انچ سے زیادہ ہو اور چوٹی سے سفید پھول کا فاصلہ بھی 6 انچ سے زیادہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ فصل کا قد ضرورت سے زیادہ بڑھ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بارشوں کی وجہ سے کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیاں بھی فوری تلف کر نے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ جونہی کھیت وتر پر آئیں تو کپاس کے کھیت میں قطاروں کے درمیان ہل چلا کراور پودوں کے درمیان ہاتھ سے گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کوتلف کردیاجائے تاہم اگر فصل بڑی ہو جائے تو شیلڈ لگاکر بوٹی مار سپرے بھی کیاجاسکتاہے۔








