برصغیر کے عظیم موسیقار رشید عطرے کی برسی 18دسمبر کو منائی جائے گی

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):فلم انڈسٹری کو کئی یادگار گیت دینے والے برصغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی برسی 18 دسمبر کو منائی جائے گی ۔امرتسر میں پیدا ہونے والے رشید عطرے کو طبلہ نوازی میں خاص مہارت حاصل تھی ۔1940 میں انہوں نے پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تقسیم سے پہلے کئی یادگار گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔ فلم ”چن ماہی“ کا گانا (ساڈے انگ …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):فلم انڈسٹری کو کئی یادگار گیت دینے والے برصغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی برسی 18 دسمبر کو منائی جائے گی ۔امرتسر میں پیدا ہونے والے رشید عطرے کو طبلہ نوازی میں خاص مہارت حاصل تھی ۔1940 میں انہوں نے پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تقسیم سے پہلے کئی یادگار گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔

فلم ”چن ماہی“ کا گانا (ساڈے انگ انگ وچ پیار نے پینگا ں پائیاں نیں)،فلم ’’سات لاکھ‘‘کا گانا (آئے موسم رنگیلے سہانے)،’’مکھڑا‘‘کا (دلا ٹھر جایا ر دا نظارہ لین دے)بے حدمقبول ہوئے۔اس کے علاوہ انہوں نے فلم دلہن،ممتا سمیت دیگر فلموں کے گیتوں کی مسحورکن موسیقی تخلیق کی اور امر ہوگئے۔

رشید عطرے کو تین مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ برصغیر کے معروف موسیقار 18دسمبر 1967 میں جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کی مرتب کی گئی دگنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ رشید عطرے کی برسی کے موقع پر شوبزانڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں