بس کی کار کو ٹکر، خاتون پولیس افسر سمیت3 افراد زخمی ہوگئے

55
Chichawatni

فیصل آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی):بس کی کار کو ٹکر، خاتون پولیس افسر سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ پر تھانہ بلوچنی کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے خاتون سب انسپکٹر کی کار کو ٹکر ماری۔ حادثہ میں کار سوار انچارج SSiOU کھرڑیانوالہ انسپکٹر اقصیٰ یونس،ڈرائیور جہانزیب اور ہیڈ کانسٹیبل اصغر شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بلوچنی پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔