پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرپرسن جنید بلند نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرپرسن جنید بلند کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرپرسن جنید بلند نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
جمعرات کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے پرائیوٹ انسٹیٹیوٹس کو ریگولرائز کرنے کے لئے قانون سازی اور محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنے اور 63 انسٹیٹیوٹس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے چیئرمین پی پی پی کو تفصیلی بریفنگ دی۔







