پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میجر وجاہت وحید کی شہادت مادرِ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے دی گئی عظیم قربانی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میجر وجاہت وحید کی شہادت مادرِ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے دی گئی عظیم قربانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے،دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔چیئرمین پی پی پی نے میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔






