پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر علی رضا کھوکھر سے ان کی والدہ کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے
بلاول بھٹو زرداری کا علی رضا کھوکھر سے ان کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس
کراچی۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر علی رضا کھوکھر سے ان کی والدہ کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔
پیر کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے علی رضا کھوکھر سے ان کی والدہ کی رحلت پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے علی رضا کھوکھر سمیت سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔









