بلاول بھٹو زرداری کا مٹھی کے قریب بدین روڈ پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا مٹھی کے قریب بدین روڈ پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی کے قریب بدین روڈ پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام میں شہریوں کو بھی اپنا فعال و ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں