بلاول بھٹو کا بلوچستان میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں ۔

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں ۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنانا قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ گھات لگا کر 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مغوی پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط کوششیں کریں۔