سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی اور خواتین و بچوں سمیت 103 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دانہ سر بائی پاس کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
بلوچستان، دانا سر بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 103 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ ۔23ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی اور خواتین و بچوں سمیت 103 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دانہ سر بائی پاس کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
حراست میں لیے گئے افغان باشندے انسانی اسمگلروں کی مدد سے پاکستان کے راستے براستہ ایران، یورپی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پکڑے جانے والے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیے گئے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 129 ہو چکی ہے۔ سکیورٹی فورسز سرحدی پٹی پر غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام اور ملکی سرحدوں پر قانون کی مکمل عملداری یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔








