راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو جوان شہید ہو …
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران 4 دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے۔








