اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کی دریافت اور انکو برؤے کار لانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معدنی وسائل کو صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے استعمال میں لانے کو یقینی بنایاجائے۔ وہ …
بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معدنی وسائل کو صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے استعمال میں لانے کو یقینی بنایاجائے وزیرِاعظم عمران خان کا صوبہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کی دریافت اور انکو برؤے کار لانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معدنی وسائل کو صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے استعمال میں لانے کو یقینی بنایاجائے۔ وہ جمعرات کو یہاں صوبہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیرِ قانون محمد فروغ نسیم، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ و دیگر سینئر سول اور ملٹری افسران نے شرکت کی۔ملکی سرمایہ کاروں اور معروف کاروباری شخصیات کے نمائندگان کی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان ایکسپلوریشن کمپنی کے کردار، دائرہ کار کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے معدنی وسائل کے فروغ کے حوالے سے فریم ورک سے متعلق اجلاس کو بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی سرمایہ کار اور ممتاز کاروباری شخصیات صوبہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو برؤے کار لانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے صوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کی دریافت اور انکو برؤے کار لانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے معدنی وسائل کو نہایت شفاف اور منظم طریقے سے برؤے کار لایا جائے اور ان وسائل کو صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے استعمال میں لانے کو یقینی بنایاجائے۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ ممبران اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو برؤے کار لانے اور اس حوالے سے قائم کی جانے والی بلوچستان ایکسپلوریشن کمپنی کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے۔ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کریگی۔








