بلوچستان کی مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی، ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبہ

بلوچستان کے کاروباری افراد، ہنرمندوں اور مقامی صنعت کاروں کے لیے ایکسپو سینٹر کوئٹہ کا منصوبہ نئی امید بن کر سامنے آیا ہے،

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان کے کاروباری افراد، ہنرمندوں اور مقامی صنعت کاروں کے لیے ایکسپو سینٹر کوئٹہ کا منصوبہ نئی امید بن کر سامنے آیا ہے، 4 ارب 82 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ منصوبے کے ذریعے مقامی مصنوعات کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی، خریداروں سے روابط اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق بلوچستان کے صنعت کاروں، چھوٹے کاروباری افراد اور ہنرمندوں کے لیے ایکسپو سینٹر کوئٹہ ایک اہم تجارتی پلیٹ فارم بننے جا رہا ہے، جہاں مقامی مصنوعات کی نمائش، خریداروں سے براہِ راست روابط اور نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔4 ارب 82 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار روپے کی مجموعی لاگت سے نظرثانی شدہ منصوبہ بلوچستان کے مقامی کاروبار اور دستکاری کو وسیع تر منڈیوں تک پہنچانے میں مدد دے گا۔یہ منصوبہ اڑان پاکستان کے برآمدات، کاروبار اور روزگار کے اہم ستون سے ہم آہنگ ہے، جس کے ذریعے بلوچستان کی مقامی صلاحیتوں کو قومی معیشت اور برآمدی شعبے سے جوڑنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ایکسپو سینٹر کوئٹہ بلوچستان کی مقامی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں اور نئے کاروباری مواقع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید خبریں