بلوچستان کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ،پاک بحریہ

کراچی۔1اگست (اے پی پی):پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ، پی ڈی ایم اے بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج قائم کیا گیا ہے ۔ٹینٹ ویلج کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پاک بحریہ کے ڈاکٹرذ اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔آپریشن کے دوران ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے بھی مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔