پشاور۔ 21 نومبر (اے پی پی):بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پردہشتگردوں کے حملے میں امن کمیٹی کے 7 ارکان جا بحق ہو گئے۔ بنوں پولیس تر جمان کے مطابق جمعہ کوبنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا جس دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملے کی تحقیقات شروع کر …
بنوں میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ،سات ارکان جا بحق

مزید خبریں
پشاور۔ 21 نومبر (اے پی پی):بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پردہشتگردوں کے حملے میں امن کمیٹی کے 7 ارکان جا بحق ہو گئے۔ بنوں پولیس تر جمان کے مطابق جمعہ کوبنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا جس دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مسلح نامعلوم دہشتگرد وں نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔








