بنگلہ دیش سے پہلی بار ڈاکٹر اور نرسیں ملازمت کے لیے سعودی عرب روانہ

ریاض۔3فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے منظوری کے بعد بنگلہ دیش ڈاکٹرز اور نرسوں کو کام کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ، عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان 2022 میں پہلی دفعہ دونوں ممالک کی طرف سے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور نومبر 2023 میں بنگلہ دیشی ہیلتھ ورکرز کی پہلی کھیپ مملکت کے …

ریاض۔3فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے منظوری کے بعد بنگلہ دیش ڈاکٹرز اور نرسوں کو کام کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ،

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان 2022 میں پہلی دفعہ دونوں ممالک کی طرف سے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور نومبر 2023 میں بنگلہ دیشی ہیلتھ ورکرز کی پہلی کھیپ مملکت کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ڈھاکہ میں ریاض کے سفیر عیسیٰ الدحیلان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ایک طویل عرصے سے سعودی عرب نے بنگلہ دیش سے طبی عملہ بھرتی نہیں کیا،

لیکن اب ہم نے انہیں بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ اب وہ ہمارے معیار پر پورا اتر رہے ہیں۔اگرچہ ابتدائی گروپ تقریباً 60 ڈاکٹروں پر مشتمل تھا لیکن یہ صرف آغاز تھا۔الدحیلان نے کہا کہ یہ تعداد مستقبل قریب میں بڑھے گی۔

مزید خبریں