ڈھاکہ۔29نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام نے بنگلہ دیشی عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق بیگم خالدہ ضیا کو 23 نومبر کی رات دیر گئے ایور کیئر ہسپتال کے کورونری کیئر …
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی حالت انتہائی تشویشناک ، پارٹی کی عوام سے دعا کی اپیل

مزید خبریں
ڈھاکہ۔29نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام نے بنگلہ دیشی عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق بیگم خالدہ ضیا کو 23 نومبر کی رات دیر گئے ایور کیئر ہسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل کروایا گیا تھا جہاں مقامی اور غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سخت نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے اور ان کے پھیپھڑے اور دل انفیکشن سے متاثر ہیں۔








