بوئنگ کا 4.7 ارب ڈالے کے معاہدے کے تحت پولینڈ کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا اعلان

شکاگو۔27نومبر (اے پی پی):امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے 4.7 ارب ڈالے کے فارن ملٹری سیلز کے معاہدے کے تحت پولینڈ کی مسلح افواج کیلئے 96 اپاچی ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بوئنگ نے یہ اعلان امریکی فوج کی جانب سے غیر ملکی عسکری فروخت (FMS) کا کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جانے کے بعد کیا جس کے تحت بوئنگ بین الاقوامی خریداروں کے لیے AH-64E …

شکاگو۔27نومبر (اے پی پی):امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے 4.7 ارب ڈالے کے فارن ملٹری سیلز کے معاہدے کے تحت پولینڈ کی مسلح افواج کیلئے 96 اپاچی ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بوئنگ نے یہ اعلان امریکی فوج کی جانب سے غیر ملکی عسکری فروخت (FMS) کا کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جانے کے بعد کیا جس کے تحت بوئنگ بین الاقوامی خریداروں کے لیے AH-64E اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز تیار کرے گی جن میں پولینڈ کی مسلح افواج کے لیے 96 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

یہ معاہدہ تقریباً 4.7 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔بوئنگ کے مطابق ہیلی کاپٹر ز کی ترسیل 2028 سے شروع ہو گی، پولینڈ کا آرڈر امریکا کے باہر اپاچی پروگرام کی تاریخ میں سب سے بڑا آرڈر ہے۔پولینڈ کی وزارت دفاع اس وقت امریکی فوج سے 8 اپاچی ہیلی کاپٹر لیز پر لے کر استعمال کر رہی ہے جبکہ پولش پائلٹس اور عملے کی تربیت بھی جاری ہے۔

بوئنگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 1,300 سے زائد اپاچی ہیلی کاپٹرز فعال سروس میں ہیں۔حالیہ مہینوں میں بوئنگ نے نئے اپاچی ہیلی کاپٹر آسٹریلین آرمی، انڈین آرمی اور رائل مراکش ایئر فورس کے حوالے بھی کیے ہیں۔

مزید خبریں