بورے والا ،محکمہ زراعت نے کاروائی کرتے ہوئے کیمیکلز سے جعلی لیکوئیڈ کھاد تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا،ہزاروں لیٹر لیکوئیڈ کھاد برآمد
بورے والا ،محکمہ زراعت نے کاروائی کرتے ہوئے کیمیکلز سے جعلی لیکوئیڈ کھاد تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا،ہزاروں لیٹر لیکوئیڈ کھاد برآمد

مزید خبریں
بورے والا۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کی پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی، ہزاروں لیٹر مبینہ جعلی لیکوڈ کھاد برآمد کرلی،گگو منڈی کے نواحی گاؤں 219 ای بی میں محکمہ زراعت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر مبینہ جعلی لیکوڈ کھاد برآمد کر لی۔ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت بورے والا رانا طارق کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ زراعت آفیسر سٹی گگو محمد محسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چھاپے کے دوران ہزاروں لیٹر لیکوڈ کھاد اور کھاد تیار کرنے والا سامان برآمد کی گئی، جبکہ کارروائی کے دوران نامزد ملزم حسیب حمید ولد عبد الحمید، قوم آرائیں، مبینہ طور پر موقع سے فرار ہو گیامحکمہ زراعت کی اس کارروائی کو زرعی شعبے میں مبینہ جعلی اور غیر معیاری کھاد کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق غیر معیاری کھاد کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے اور کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔








