بوسنیاو ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ ہوا،وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام
بوسنیاو ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ ہوا،وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام

مزید خبریں
نیویارک ۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر بوسنیاو ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان طویل دوستانہ تعلقات پر گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بدھ کو ایکس پر اپنے جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس دوران علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور امن و استحکام کےلئے بات چیت ، سفارتکاری اور کثیر الجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








